چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مرحوم جج صاحبان کی خدمات پر روشنی ڈالنے کیلئے فل کورٹ ریفرنس (کل) بدھ کو طلب کرلیا

پیر 5 دسمبر 2016 20:14

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں مرحوم جج صاحبان اور مرحوم قانون دانوں کی خدمات پر روشنی ڈالنے کیلئے فل کورٹ ریفرنس سات دسمبر کو طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ ان تقریبات میں مرحوم جج صاحبان اور مرحوم قانون دانوں کی خدمات پر روشنی ڈالنے کیلئے بھی اہم پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے سات دسمبر فل کورٹ ریفرنس طلب کرلیا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ فل کورٹ ریفرنس کی سربراہی کرینگے، عدالت عالیہ کے تمام ساٹھ جج صاحبان سے کہا گیا ہے کہ وہ فل کورٹ ریفرنس میں شرکت کریں، فل کورٹ ریفرنس ایک بجے شروع ہوگا، فل کورٹ ریفرنس میں جن مرحوم جج صاحبان کی خدمات پر روشنی ڈالی جائیگی ان میں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال، عبدالشاکر الاسلام، راشد عزیز خان، افتخار حسین چودھری، اعجاز احمد چودھری، کے ایم اے صمدانی، میاں نثار احمد، عبدالغفور خان لودھی، محمد حسن سندھڑ، گل زریں کیانی، آصف جان، میاں غلام احمد، عبدالمجید ٹوانہ، امیر عالم خان، شیخ عبدالمنان اور مرحوم جج محمد غنی جبکہ مرحوم قانون دانوں میں محمد الیاس خان ایڈووکیٹ، خواجہ سلطان احمد ایڈووکیٹ، حکم قریشی ایڈووکیٹ اور خواجہ سعید الظفر شامل ہیں۔