ایس ایز کانفرنس میں نئے کنکشنز فوری طورپر فراہم کرنے اورفوٹو میٹرریڈنگ کو 100% کرنے کی ہدایت

پیر 5 دسمبر 2016 20:14

پشاور۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)صارفین کوسہولیات کی فراہمی اور دئیے گئے اہداف کے حوالے سے واپڈا ہاؤس پشاور میں ایس ایز کانفرنس منعقدہوئی جس میں چیف انجینئر آپریشن محسن رضا,چیف انجینئر شبیراحمد, پسکو سرکلز کے ایس ایز اور سینئرپسکومنیجمنٹ نے شرکت کی․چیف ایگزیکٹیوپسکوانوارالحق یوسف زئی نے اجلاس کی صدارت کی․ اس اجلاس میں ایس ای خیبرسرکل,سوات سرکل, ایبٹ آبادسرکل ,مانسہرہ سرکل,پشاورسرکل اور بنوں سرکل کے ایسیز نے شرکت کی۔

اجلاس میںمختلف سرکلز میں 53000 خراب میٹروں کو تبدیل کرنے میں کوتاہی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے حکم دیا کہ ان کو 31 دسمبر 2016 تک ہر خراب میٹر کو ہرحال میں تبدیل کیا جائے ناکامی کی صورت میںذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی․چیف ایگزیکٹیونے سامان اوردیگر میٹریل کی موجودگی کے باوجود پنڈنگ کنکشنز کی کثیرتعداد پر بھی سخت ناپسنددیدگی ظاہر کرتے ہوئے 31 دسمبر تک تمام پنڈنگ کنکشنوں خصوصا پنڈنگ گورنمنٹ کنکشنز کو ترحیحی بنیادوں پرابھی فراہم کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

بقایاجات کی وصولی کے ضمن میں انہوں نے بقیہ نادہندہ صارفین کے کوائف 31 دسمبر 2016 تک نیب کو بھیجنے کی سخت ہدایت کی․ چیف ایگزیکٹیونے اچھے صارفین کو ٹرانسفارمر خراب یا ناکارہ ہونے کی صورت میں فوری طورپر تبدیل کرنے کے احکامات دئیے تاکہ صارفین کو بجلی فراہمی میں تعطل کو فوری طورپر دورکیا جائے۔ اسی طرح مختلف فیلڈ آفیسز میں پڑے ہوئے خراب ٹرانسفارمروں کی بھی فوری مرمت کی ہدایت کی تاکہ آنے والے موسم گرم میں ہمارے پاس ٹرانسفارمرز کی کمی نہ ہو․ چیف ایگزیکٹیونے نادہندہ گان کی بجلی فوری طورپر منقطع کرنے کا حکم دیا اور لاسز کم کرنی,ریکوری بڑھانے اور فوٹومیٹرریڈنگ پر مکمل طورپر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ․انہو ں نے ہائی لاسز والے 73 فیڈرز پر لاسز کو اس مہینے کے آخر تک مزید کم کرنے کا حکم دیا۔

چیف ایگزیکٹیوپسکو نے اووربلنگ ختم کرنے کی ہدایت کی․ چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کئی ڈویژنز کی خراب ریکوری پوزیشن اورلاسز میں اضافہ پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میںصوبے بھر میںبجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف مہم اورریکوری مہم کو تیز کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے تمام فیلڈ افسران کو فیلڈ میں خود جاکر بذات خود کنڈے چیک کرنے اور بجلی کے ناجائز استعمال کی روک تھام اور اس بارے میں روزانہ کی بنیاد پر ہیڈ آفس کو معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ چیف ایگزیکٹیونے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کسی سے رورعایت نہ کی جائے۔ اُنھوں نے لائن سٹاف کو خاص طور پر ہدایت کی کہ وہ سیفٹی قوانین پرسختی سے عمل کریں تو حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔