کرک، مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،دو افرادزخمی

پیر 5 دسمبر 2016 20:14

کرک۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق محمد احسان ساکن ورانہ میر حسن خیل جن کی پرانی دشمنی تھی۔ گزشتہ روز محمد احسان آمبیری کلہ سے کرک آرہے تھے ۔آمبیری کلہ کے قریب انڈس ہائیوے پر تھاک میں بیٹے ہوئے مخالفین نے اندھا دھندفائرنگ کردی ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں محمد احسان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو دیگر دو دوست اسم نامعلوم ساکن ورانہ میر حسن خیل شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس کی مددسے زخمیوں اور لاش کو ضلعی ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے اور ذخمیو ں کو طبی امداد کے بعد حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے فوری طورپرلیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا علیم خان کی مدعیت میں تھانہ تخت نصرتی میں ایف آئی آر درج کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :