ضلع کرک میں 12کروڑ روپے کی ترقیاتی کاموں کی منظوری

پیر 5 دسمبر 2016 20:14

ْکرک۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ڈپٹی کمشنر کرک عابد خان وزیر کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر کرک آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی گل صاحب خان جو کہ ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے ممبر ہے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع ناظم ڈاکٹرعمر دراز ڈسٹرکٹ آفیسر سائل کنز ر ویشن حاجی یسین وزیر ،ضلعی آفیسر محکمہ صحت ،ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو آفسران ،ایکسیئن پبلک ہیلتھ عامل خان وزیر ،ڈسٹرکٹ ناظر حاجی محمد امتیاز،ڈسٹرکٹ فنانس آفسرخالد محمود نے شرکت کی اس موقع پر گیس رائلٹی سیکنڈ ریلیز 2016.17کے ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی سے تجویز کردہ 13کروڑ روپے کے مختلف عوامی فلاحی صحت ،روڈ ،آبنوشی ،مواصلات سمیت درجنوںمنصوبوں کی منظوری چیئرمین دیدی ۔

اس موقع پر ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر کرک عابد خان وزیر نے آفسران سے کہا کہ مذکورہ منصوبوں کی کڑی نگرانی کریں انہوں نے جملہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کی فیزیبیلیٹی رپورٹ کے بعد دی گئی ۔