پبی پولیس نے کروڑوں مالیت کی34کلواعلیٰ کوالٹی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،دوملزمان گرفتار

پیر 5 دسمبر 2016 20:14

نوشہرہ۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) پبی پولیس نے 34کلو اعلی کوالٹی ہیروئن پنجاب اور بعد ازاں بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر دو ملزمان گرفتارکرلئے ہیرو ئن کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے مالیت بنتی ہے۔ملزما ن ہیر وئن ٹرک کے فاضل ٹائر (سٹپنی )میں ڈال کرسمگل کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود کو اطلاع ملی کہ منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب اور بعد ازاں بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اطلاع پر تمام نفری پولیس کو الرٹ کیا گیا ۔DSPپبی سرکل خان خیل ، SHOتھانہ پبی انسپکٹر شاد علی خان پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے گاڑی کے انتظار میں بیٹھے گائوں بانڈہ نبی پبی میں ملزم جابر ولد فدا حسین کے ہاں ہیر و ئن موجود ہے۔

(جاری ہے)

چھاپہ مار ٹیم نے چھاپہ لگاکر باریک بینی سے تلاشی لینے پر بھوسہ کے کمرے سے 34کلو گرام اعلی کوالٹی کے ہیر و ئن برآمد کرلی گئی۔

محتاط اندازے کے مطابق ہیر و ئن عالمی منڈی میں کروڑوں روپے مالیت بنتی ہے۔ موقع پر ٹرک نمبر 2750کی آمد کے انتظار میں موجود ملزمان دائود علی ولد الیاس ، ماجد علی ولد میر رحمن ساکنان بانڈہ نبی کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہیر و ئن ہم ٹرک کے فاضل ٹائر (سٹپنی )میں ڈال کر پنجاب ، کراچی سمگل کرتے ہیں اور بعد ازاں بیرون ملک سمگل کی جاتی ہے جبکہ دوملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں۔ جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :