آئی ڈی پیز سے بھری پک اپ گہرئی کھائی میں جاگری،خاندان کا سربراہ جاں بحق،خاتون سمیت8افرادزخمی

پیر 5 دسمبر 2016 20:14

جنوبی وزیرستان۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین سے بھری پک اپ گہری کھائی میں جاگری، خاندان کا سربراہ موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت اٹھ شدید زخمی ہوگئے ۔لیویز ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے اپریشن راہ نجات کے متاثرین سے بھری پک اپ جنڈولہ ٹانک روڈ پر منزئی کے قریب گہری کھائی میں جاگری ۔

جس کی وجہ سے خاندان کا سربراہ کلام خان محسود موقع پر جا ںبحق جبکہ خاتون سمیت اٹھ شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک پہنچادیاگیا جہاں ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد تین سیرس زخیموں کو ملتان ریفر کردئے گئے۔ذرائع کے مطابق یہ بد قسمت خاندان اپریشن راہ نجات کی وجہ اکتوبر 2009ء میں دیگر متاثرین کی طرح جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان میں پناہ لے لی ۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا میں واقیع ان کے علاقہ کو پاک فوج نے کلئیر کردیا تھا اور متاثرین کی واپسی کا اعلان کیاتھا تو دیگر متاثرین کی طرح یہ بدقسمت خاندان بھی اپنا علاقہ کو دوبارہ آباد کرنے کے لئے اپنے خاندان کو ڈیرہ غازی خان سے لیکر جنوبی وزیرستان کے لئے نکلے وہ جنوبی وزیرستان سے چند کلومیٹر کے فاصلہ پر تھے کہ ان کی پک اپ گہری کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے خاندان کا سربراہ کلام خان محسود شابی خیل موقع پر جا ں بحق جبکہ غین اللہ ،سہیل ،خیرمحمد ،تاج محمد ،خاتون سمیت اٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :