پیہور مین کینال مکمل طور پرعوامی مفاد کا ایک بہترین منصوبہ ہے جس پر سروے کا آغار کر دیا گیا ہے، عبدالکریم خان

پیر 5 دسمبر 2016 20:14

پشاور۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم خان نے خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر آبپاشی سکندر خان شیرپائو اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک کو پیہور مین کینال کے سروے کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پی کے 34کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا ۔ یہ بات انہوں نے یہاں سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کی ۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے انتظامیہ کا خصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ منصوبے میں پیہور مین کینال کواپ گریڈکرنے سے ٹیل تک پانی کا مسئلہ حل ہو گا اور زرعی مقاصد کے لئے کھیتوں کو بروقت پانی وافر مقدار میں دستیاب ہو گی جس سے زرعی انقلاب آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پیہور مین کینال کی اپ گریڈیشن میں تعاون قابل قدر ہے جو یہاں کے عوام کی خوشحالی کے لئے ایک خصوصی پیکج ہے جس سے یہاں کے باشندوں کی معیار زندگی میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔ شعبہ زراعت ترقی کرے گا اور کسانوں کی آمدن میں اضافے کا سبب بھی بنے گا اور ملک کی کی معیشت بھی مستحکم ہو گی ۔انہو ںنے کہا کہ یہ مکمل طور پرعوامی مفاد کا ایک بہترین منصوبہ ہے ۔