Live Updates

عمران خان اے این پی کے منصوبوں کو اپنی حکومتی کارکردگی ظاہر کرر ہے ہیں،نواب علی یوسف

پیر 5 دسمبر 2016 20:13

پشاور۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے ضلعی نائب صدر نواب علی یوسف نے مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی دوبارہ کپتان کے ہاتھوں افتتاح کر کے پرویز ختک نے کپتان صاحب کو اندھیرے میں رکھا اور کپتان صاحب نے باقی پاکستانی عوام کو صوبہ پختونخوا میں اپنی نا اہلی اور کوتاہیوں کو چھپانے کیلئے اے این پی کے منصوبوں کو اپنی حکومتی کارکردگی ظاہر کر رہی ہے جو کہ پختون قوم کی مینڈیٹ کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

اے این پی نے بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے 24 چھوٹے ڈیموں کی فزیبلٹی رپورت تیار کی جس میں 4 ڈیموں پر کام شروع کیا اب اس کے مکمل ہونے پر پی ٹی آئی اپنا نام لکھ رہی ہے حالانکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن اور بھی زیادہ ہوا ہے ان کے اپنے وزراء اور اتحادی کرپشن کے میگا وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں اقرباء پروری عروج پر ہے میرٹ کی دھجیاں اڑی گئی ہیں وقت آنے پر تحریک انصاف سے قوم کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا‘ قوم کو تحریک انصاف کی تین سالہ کارکردگی نے مایوس کیا ہے جبکہ عوامی مسائل اب بھی منہ کھولی کھڑی ہیں کچھ بھی تبدیلی نہیں آئی اور نہ عوام کی روزمرہ مسائل میں کمی آئی ہے موجودہ حکومت مصنوعی‘ ظاہری اور دھاندلی کی پیداوار ہے‘ دھاندلی اور پرانے بیساکھیوں پر قائم ہونے والے دوسروں کے کارنامے اپنے نامہ اعمال میں درج کر رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :