جماعت اسلامی 2018کے انتخابات میں غالب اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئے گی، شبیراحمدخان

پیر 5 دسمبر 2016 20:13

صوابی۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء اورمشیرافغان اموربرائے امیر جماعت اسلامی پاکستان شبیراحمد خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں جماعت اسلامی 2018کے انتخابات میں غالب اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئے گی، ترازو کا نشان باقی تمام نشانوں پر سبقت لے جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع صوابی نے کام کی وسعت اورمزید فعالیت کے لئے نئے سیٹ اپ کا اعلان کردیا جس میں قومی اسمبلی کے دوحلقوں پر مشتمل تنظیم سازی کی گئی ۔اس سلسلے میں حلف برادری تقریبات منعقدکی گئی جس میں پنجاب اسمبلی کے سابق رکن ونائب امیر ضلع راولپنڈی پروفیسرمحمد وقاص، سابق ایم این اے ورکن مرکزی مجلس شوریٰ محمد عثما ن خان ایڈوکیٹ ،ضلعی امیر محمودالحسن اورضلعی جنرل سیکرٹری سیدواجد علی شاہ نے خصوصی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

ان رہنمائوںنیNA-13کے امیرسعیدزادہ یوسفزئی سے رازخوڑنہ ہوٹل ٹھنڈ کوئی جبکہ بعدازاں NA-12 کے امیر ڈاکٹر ہارون الرشید ناصر سے اسلامیہ سکول اینڈ کالج شیوہ اڈہ میں حلف لیا۔دونوں تقریبات میں جماعت اسلامی کے کارکنان اورمعززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے شبیر احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی اعلائے کلمة اللہ اورغلبہ دین کی تحریک ہے پاکستان میں کوئی بھی جماعت ایسی صاف اور بے داغ قیادت پیش نہیں کرسکتی جو جماعت اسلامی کے پاس ہے۔

انھوں نے کہا کہ مولانامودودیؒ کی فکر اورسوچ سے وابستہ اسلامی تحریکیں آج ترکی،تیونس،لبنان،مصر اوردیگر کئی ملکوں میں کامیابی سے ہمکنارہورہی ہیں اوراسلامی تہذیب نے مغربی تہذیب کو پچھاڑ دیا ہے عنقریب پاکستان میں بھی مولانامودودیؒکی جماعت کامیابی سے ہمکنار ہوگیاوراسلامی انقلاب کا یہ سورج صوبہ خیبر پختونخواسے طلوع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :