لاہور، دی نالج سکول کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

پیر 5 دسمبر 2016 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) دی نالج سکول الحیات کیمپس‘ اعوان ٹائون‘ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین‘ شاد باغ‘لاہور‘پرائم عسکری ہائی سکول فار بوائز‘ الفیصل ٹائون‘لاہور‘گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘ ریلوے کالونی‘ مغلپورہ‘ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ ریلوے کالونی‘ مغلپورہ‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ فیروزوالا‘مون برائٹ پبلک سکول‘ پیپلز کالونی‘ فیروزوالا گیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد678تھی۔

متعلقہ عنوان :