لاہور، گھر میں صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی

پیر 5 دسمبر 2016 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) صوبائی دارالحکومت میں لٹن روڈ کے علاقے اسلامیہ پارک پونچھ روڈ پر واقعہ اسلم نامی شخص کے گھر میں صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تھوڑی دیر میں سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122کے آگ بجھانے والے عملہ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔مگر اس اثنا میں گھر میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔(سعید)

متعلقہ عنوان :