18 کے الیکشن میں کامیابی پیپلز پارٹی کی ہوگی،عابد حسین صدیقی

امیر المومنین بننے والوں نے عوام کا استحصال کے سوا کچھ نہیں کیا ،سینئر رہنما پیپلز پارٹی

پیر 5 دسمبر 2016 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں کامیابی پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ امیر المومنین بننے والوں نے عوام کا استحصال کے سوا کچھ نہیں کیا عوام نے مسلم لیگ ن کے جھوتے دعوئوں اور وعدوں کو مسترد کر دیا ہے مسلم لیگ ن کی خارجہ پالیسی ملک و قوم کیلئے ندامت کا باعث ہے پوری قوم نے بھارت میں ہارٹ آف ایشیا میں پاکستان کی شرکت کو مسترد کیا لیکن حکمرانوں نے ملک و قوم کو پوری دنیا میں شرمندہ کروایا۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا ک ہپاکستان میں پیپلز پارٹی کی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ملک میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کا آغاز کیا ، آج ن لیگ والے جس سی پیک منصوبے پر نام کما رہے ہیں جو کہ دراصل میں ذوالفقار علی بھٹو کا پروگرام تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اندرونی اور بیرونی قرضوں میں اضافہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ حکومت قرضوں سے نجات کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی بالکہ ڈھنگ ٹپائو پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ حکومت قرضوں اور ٹیکس کے پیسوں سے عیاشی کر رہے ہیں جبکہ عوام مہنگائی کے بے قابو جن کے سامنے بے بس ہو گئے ہیں اور حکومت کو کوس رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :