علامہ طاہر القادری سمیت عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف درج قتل ، اقدام قتل مقدمہ کی سماعت 23ستمبر تک ملتوی

پیر 5 دسمبر 2016 20:10

علامہ طاہر القادری سمیت عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف درج قتل ، اقدام ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت سرگودھا کے جج نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری سمیت عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف تھانہ بھیرہ میں درج قتل، اقدام قتل، اور دہشتگردی کے عدالت میں زیر سماعت مقدمہ کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق 9 اگست 2014 کو عوامی تحریک کے دھرنا کے لئے جانے والے کارکنوں کے قافلے اور پولیس کا بھیرہ انٹر چینج پر جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل قتل، جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے کا مقدمہ عوامی تحریک انصاف کے سربراہ طاہر القادری سمیت 274 کے قریب نامزد و نا معلوم درج ہوا جن میں سے 273 گرفتار ہوئے تھے، جو بعد ازاں ضمانت پر رہا ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اس مقدمے کی سماعت کے دوران 271 ملزمان پیش جبکہ دو ملزمان غیر حاضر تھے، جبکہ فریقین کے وکلاء بھی عدالت میں پیش نہ تھے، اس قانونی سقم کی بناء پر شہادتیں قلمبند نہ ہو سکیں اور عدالت نے مقدمہ کی سماعت 23 دسمبر 2016 تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ اس مقدمہ میں عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کو پہلے ہی پولیس اور عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :