فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام سائنسی نمائش کا انعقاد

پیر 5 دسمبر 2016 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا،جس میں تقریباً تمام ڈائریکٹوریٹس کے کالجوں کے مابین مقابلہ ہوا،سائنسی نمائش میں فزکس،کمیسٹری،بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے اعلیٰ سکول کی سطح پر ماڈلز کی نمائش کی گئی جس میں اول دوم اور سوم آنے والے کالج کے طلباء اور طالبات میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد چیف گیسٹ ریحانہ شبیر نے دئیے۔

فزکس میں ایف جی ڈگری کالج گوجرانوالہ فرسٹ ڈویژن جبکہ اے پیایس ایف سی صدر کراچی نے سیکنڈ ڈویژن اور فوجی فاؤنڈیشن کالج فار بوائز نیولالہ زار راولپنڈی تھرڈ ڈویژن۔بیالوجی ایف جی پوسٹ گریجویٹ کالج فار وومن کشمیر روڈ راولپنڈی فرسٹ ڈویژن،امالہ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج راولپنڈی سیکنڈ ڈویژن جبکہ فوجی فاؤنڈیشن کالج فار بوائز نیولالہ زار راولپنڈی تھرڈ ڈویژن۔

(جاری ہے)

کیمسٹری میں فضائیہ انٹرکالج ای نائن اسلام آباد فرسٹ ڈویژن،فوجی فاؤنڈیشن کالج فار گرلز لالہ زار راولپنڈی سیکنڈ جبکہ ایف جی لیاقت علی ڈگری کالج راولپنڈی تھرڈ ڈویژن۔کمپیوٹرسائنس میں بحریہ کالج کارساز کراچی فرسٹ ڈویژن،امالہ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج راولپنڈی سیکنڈ جبکہ اے پی ایس ایف سی صدر کراچی نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :