آرمی چیف نے اپنے دور کے پہلے پروانے پر دستخط کردیئے

4دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، فوجی عدالتوں نے سزا سنائی تھی ،آئی ایس پی آر

پیر 5 دسمبر 2016 20:10

آرمی چیف نے اپنے دور کے پہلے پروانے پر دستخط کردیئے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دور کے پہلے پروانے پر دستخط کرتے ہوئی4دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔سزا پانے والے دہشتگرد ایس ایس پی چوہدری اسلم اور دیگر حساس اداروں کے دفاتر پر حملے میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4دہشتگردوں کی سزائے موت کے پروانے پر دستخط کردئیے۔

دہشتگرد سکھر میں حساس ادارے سمیت کراچی میں جناح ائیرپورٹ،سی آئی ڈی بلڈنگ،ایس ایس پی چوہدری اسلم سمیت58افراد کے قتل میں ملوث تھے۔سزا پانے والے دہشتگردوں میں عطاء الرحمان،صابر،فاروق بھٹی اور گل زرین شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزا سنائی تھی۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :