Live Updates

تحر یک انصاف کی صوبائی حکومت پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی قیادت میں عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، فیصل زمان

پیر 5 دسمبر 2016 20:10

تربیلاغازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ PK52 فیصل زمان نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی صوبائی حکومت پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی قیادت اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی نگرانی میں صوبے اور عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے پی کے باون کے کونے کونے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر حلقے کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل برئے کار لائے جا رہے ہیں اور کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر مقامی صحافیوںسے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ایم پی اے فیصل زمان نے کہا کہ غازی میں مکمل ہونے والے بڑے منصوبہ جات میں ہائی سکول غازی کی نئی عمار ت‘ پیپلیالہ روڈ کی تعمیر ‘ ہملٹ گھاڑہ بھرواسہ بائی پاس اورغازی بازار میں ڈبل روڈ بنانے کے علاوہ سکولوں میں نئی تعمیرات‘راستوں اور گلیوں کی پختگی پانی کی سکیموں اور صحت و تعلیم کے شعبوں کی ترقی پر کروڑوں روپے لگائے جا رہے ہیں پیپلیالہ سمال ڈیم کی اپ گریڈیشن اور لیفٹ بنک کینال کی تعمیر کو آئندہ اے ڈی پی میں شامل کرنے سمیت بین الاضلاعی جھاڑی کس روڈ کو مستقل ایف ایچ اے کے سپرد کرنے کی سمری بھی بھیج دی گئی ہے تحصیل کمپلکس کی تعمیر کے لئے دو کینال اراضی بھی ہملٹ بائی پاس روڈ پر ایکوائر کی جارہی ہے تمام سرکاری دفاتر کو ہری پور سے منتقل کیا جا رہا ہے عوامی مسائل کا حل ان کی اولیں ترجیح اور سیاسی نصب العین ہے ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گااور حلقے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی -16/--213
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :