ماہ نومبر میں سیالکوٹ و گردو نواح میں مختلف حادثات کے دوران24افراد لقمہ اجل بن گئے

پیر 5 دسمبر 2016 20:10

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) گزشتہ ماہ نومبر میں سیالکوٹ و گردو نواح میں مختلف حادثات کے دوران24افراد لقمہ اجل بن گئے۔ متعد د خواتین کو اغوا کیا گیا جبکہ دھوکہ دہی کے واقعات میں شہری کر وڑوں روپے سے محروم ہوئے۔ سیالکوٹ کے علاقہ ہری پور میں ملزم والد عبدالریشد نے اپنے حقیقی بیٹے یاسر ، تھانہ مراد پور کے علاقہ میں بھانجے عمران نی60سالہ خالہ شہناز کو، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ میں ڈیرے پر سوئے ہوئے سلیم ،تھانہ اگوکی کے علاقہ مظفر پور میں نامعلوم مسلح افراد نے دوکاندار ، موضع دلچیکے میں خاوند عمران نے اپنی بیوی خدیجہ اور مظفر پور میں خاوند نے اپنی بیوی کو قتل کرکے خود خودکشی کرلی۔

تھانہ کینٹ کے علاقہ فاطمہ جناح پارک کے قریب50سالہ ریاض، تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ میں ٹریکٹر کی ٹکر سے نوید، تھانہ مراد پور کے علاقہ میں فیصل ،سیالکوٹ پسرور روڈ پر کوسٹر اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور، چک منڈہیر میں50سالہ اعجاز ، ڈسکہ روڈ پر آصفہ، سیالکوٹ سمبڑیال روڈ پر52سالہ عمر حیات ، سیالکوٹ ستراہ روڈ پر خاتون اور تھانہ اگوکی کے علاقہ رحیم پور سٹاپ پر شاہد، تیس سالہ امین بٹ ، سیالکوٹ ڈسکہ روڈ پر اشرف اور شیشے لگاتے ہوئے عمارت سے گر کر حمزہ اور سیالکوٹ سمبڑیال روڈ پر ٹیچرنذیر احمد، تھانہ پھلورہ کے علاقہ کمال پور باجوہ میں ٹریکٹر الٹنے سی2دوست افضا ل اور عثمان مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو ئے تھے جبکہ سمبڑیال سے ریاض اور تھانہ ستراہ کے علاقہ مو ضع چھانگی سے نامعلوم شخص کی نعشیں برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

اغوا کی وارداتوں میں ہیڈ مرالہ کے علاقہ ککوال سے نشا،تھانہ کوتوالی کے علاقہ واٹر ورکس سے یاسین، تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے ثوبیہ او رمنور بی بی، روڈکی کے علاقہ سے نوجوان ، تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ بونگا سمیت دیگر خواتین کو اغوا کیا گیا ۔دریں اثنا ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک ماہ کے دوران200سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔