نیشنل ایکشن پلان پرعمل سے90فیصدمسائل حل ہوجائیں۔چوہدری شجاعت

بلاول بھٹوعمرسے زیادہ بڑی باتیں کررہے ہیں،آصف زرادری سے کوئی رابطہ نہیں ہے،پیپلزپارٹی ابھی اس قابل نہیں کہ سڑکوں پرنکل سکے،ایجنڈانہیں تھا توسرتاج عزیزکوبھارت نہیں جاناچاہیے تھا،سیاسی قیادت کومتحدہوکرفیصلے کرناہونگے۔صدرمسلم لیگ(ق)کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 دسمبر 2016 19:57

نیشنل ایکشن پلان پرعمل سے90فیصدمسائل حل ہوجائیں۔چوہدری شجاعت

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء) :مسلم لیگ(ق)کے صدراور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل سے90فیصدمسائل حل ہوجائیں،بلاول بھٹوعمرسے زیادہ بڑی باتیں کررہے ہیں،آصف زرادری سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔پیپلزپارٹی ابھی اس قابل نہیں کہ سڑکوں پرنکل سکے،ایجنڈانہیں تھا توسرتاج عزیزکوبھارت نہیں جانا چاہیے تھا،سیاسی قیادت کومتحدہوکرفیصلے کرناہونگے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان سب سے زیادہ اہم ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان پرتمام جماعتوں کے دستخط ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پرعمل سے90فیصدمسائل حل ہوجائیں۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ بلاول بھٹوعمرسے زیادہ بڑی باتیں کررہے ہیں۔آصف زرادری سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔پیپلزپارٹی ابھی اس قابل نہیں کہ سڑکوں پرنکل سکے۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک کاکوئی وزیرخارجہ ہی نہیں توپالیسی کون بنائے گا؟سرتاج عزیزکوبھارت نہیں جانا چاہیے تھا۔سرتاج عزیزکے پاس کوئی ایجنڈابھی نہیں تھا،میڈیاکوبھی دھکے پڑے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کومتحدہوکرفیصلے کرناہونگے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ پرویزمشرف کوسیاست کی بجائے ابھی آرام کرناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :