شہریار قتل کیس کا راضی نامہ ہو گیا، مقتول کے لواحقین نے ملزم کو معاف کر دیا

پیر 5 دسمبر 2016 20:04

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) نڑیاں میں شہریار قتل کیس کا راضی نامہ ہو گیا، مقتول کے لواحقین نے ملزم کو معاف کر دیا، دونوں فریقین راضی نامہ کے بعد بغل گیر ہو گئے۔ دو سال قبل معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے میں نڑیاں کے رہائشی شہر یار خان ولد حاجی الماس خان قتل جبکہ امجد خان ولد وارث خان زخمی ہو گیا تھا جس کی دعویداری سردار عرفان و دیگر پر کی گئی تھی جس کے بعد دونوں خاندانوں میں عداوت چلی آ رہی تھی اور مزید خونریزی کا خدشہ تھا۔

(جاری ہے)

تاجر رہنمائوں سردار شاہنواز، سردار شمعریز و جرگہ کے ممبران حاجی اکبر خان، حاجی سوداگر خان، حاجی مہابت خان کی کوششوں سے نڑیاں گلی نمبر تین کے حجرہ میں جرگہ منعقد کیا گیا جس میں زخمی و مقتول کے لواحقین نے ملزم کو فی سبیل الله معاف کر دیا اور آئندہ امن سے رہنے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ اس موقع گفتگو کرتے ہوئے جرگہ ممبران حاجی اکبر خان، حاجی سوداگر خان، حاجی مہابت خان، سردار ریاست، سردار شاہنواز، سردار شمعریز اور مقتول کے لواحقین نے کہا کہ شہریار کا قتل کوئی دشمنی نہیں بلکہ اتفاقی حادثہ تھا۔

متعلقہ عنوان :