ایبٹ آباد میں ویلج کونسلوں کے سیکرٹریوں نے یونین کی تشکیل نو کا مطالبہ کر دیا

پیر 5 دسمبر 2016 20:04

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ایبٹ آباد میں ویلج کونسلوں کے سیکرٹریوں نے یونین کی تشکیل نو کا مطالبہ کر دیا۔ اس حوالہ سے سوموار کو ایبٹ آباد کے مقامی ہوٹل میں مختلف ویلج کونسلوں کے سیکرٹریوں نے صلاح مشاورت کے دوران متفقہ فیصلہ کیا کہ مخلص، ہمدرد اور عوام دوست قیادت کو سامنے لانے کیلئے جلد ایبٹ آباد کی تمام ویلجز کونسلوں کے سیکرٹریوں کے ساتھ بلامشافہ ملاقاتیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

موجودہ یونین کو ختم کر کے فی الفور نئے الیکشن کروائے جائیں اور اہل عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے تاکہ سیکرٹریز کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ یونین کے حوالہ سے سیکرٹریوں کے دلوں میں مختلف شکوک و شبہات پائے جا رہے ہیں کہ وہ سیکرٹریوں کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے، نئے سرے سے الیکشن کے بعد منتخب ہونے والے سیکرٹریز یونین کے نمائندے اگر اپنا کردار بہتر طریقہ سے نبھائیں تو سیکرٹریوں کے مسائل ضلعی سطح پر اور صوبائی سطح پر بہتر انداز میں حل ہو سکتے ہیں۔