ہزارہ یونیورسٹی کے بی ایس اور ایم ایس سی پروگرام کے سلیبس پر نظرثانی

پیر 5 دسمبر 2016 20:04

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ذولوجی ڈیپارٹمنٹ کی 12 ویں بورڈ آف سٹڈیز منعقد ہوئی جس کی صدارت رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین شاہ نے کی۔ دیگر ممبران میں ڈاکٹر علی محمد اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، ڈاکٹر اطہر رفیع نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سنٹر اسلام آباد، ڈاکٹر زاہد اسلامیہ کالج پشاور، میڈم یاسمین پرنسپل گرلز کالج مانسہرہ اور سردار اظہر محمود ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف ذوالوجی ہزارہ یونیورسٹی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونیورسٹی کے ذوالوجی ڈیپارٹمنٹ میں جاری بی ایس (چار سالہ پروگرام) اور ایم ایس سی (دو سالہ پروگرام) کے سلیبس پر نظر ثانی کی گئی جبکہ یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ نجی تعلیمی اداروں کے تعلیمی اداروں کے امور، ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے مقالہ جات کے علاوہ ذوالوجی ڈیپارٹمنٹ کے مختلف تعلیمی و تحقیقی امور زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں ذوالوجی ڈیپارٹمنٹ میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں وسعت اور تبدیلی لانے کیلئے کئی تجاویز پر بھی غور ہوا۔