آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

پیر 5 دسمبر 2016 20:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ پیر کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 05، گوپس، ہنزہ منفی04، گلگت منفی03، استورمنفی01 جبکہ اسلام آباد میں 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :