سبطین ستی آئی ایس ایف پاکستان کا سیکرٹری اطلاعات مقرر

پیر 5 دسمبر 2016 20:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی طلباء تنظیم آئی ایس ایف اسلام آباد ریجن کے سینئر نائب صدر سبطین ستی کو آئی ایس ایف پاکستان کا سیکرٹری اطلاعات مقررکر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا نوٹیفیکیشن آئی ایس ایف پاکستان کے مرکزی صدر ارسلان چوہدری نے جاری کیا۔ انہوں نے سینئر قیادت کے اعتمادپر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم سمیت اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ممبران علی عوان، راجہ فیصل، ساجد ملک، مبشر عباسی و دیگر نے سبطین ستی کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :