قطری شہزادوں کیلئے بھکر میں غریب کسانوں کی فصلوں کو تباہ کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 5 دسمبر 2016 19:11

قطری شہزادوں کیلئے بھکر میں غریب کسانوں کی فصلوں کو تباہ کر دیا گیا

بھکر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء) قطری شہزادوں کیلئے بھکر میں غریب کسانوں کی فصلوں کو تباہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تلور کے خصوصی شکار کیلئے قطری شاہی خاندان کے شہزادوں کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

شکار کیلئے قطری شہزادوں نے پنجاب کے شہر بھکر میں ڈیرہ ڈالا ہے۔ اس دوران حکومت کی جانب سے شکار کی جگہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ علاقے کو سیل کر دیے جانے کے باعث غریب کسانوں کی چنے کی فصل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ کسانوں کی جانب سے حکومت کے اس ظالمانہ اقدام پر شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :