بیٹی کی عدم بازیابی پر پچاس سالہ شخص نے لاہور ہائیکورٹ میں ہنگامہ کھڑا کر دیا

سکیورٹی اہلکاروں نے ہنگامہ کرنے والے شخص کو تحویل میں لے لیا

پیر 5 دسمبر 2016 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) جہلم کے رہائشی قیصر اقبال نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے کہا کہ اس کی سترہ سالہ بیٹی لائبہ عروج کو کئی ماہ سے لاپتہ ہے، بیٹی کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ، سپریم کورٹ اور پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو درخواستیں دیں لیکن اس کی بیٹی کو بازیاب کرانے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں، متاثرہ شخص نے کہا کہ اگر اس کی بیٹی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو خودکشی کرنے پر مجبور ہو جائیگا، متاثرہ شخص کی ہنگامی آرائی اور نعرے بازی کی اطلاع سکیورٹی اہلکاروں کو ملی تو انہوں نے متاثرہ شخص کو تحویل میں لے لیا۔(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :