لاہور ،خواجہ احمد حسان کی اہلیت اور میئر بننے سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پیر 5 دسمبر 2016 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ احمد احسان یونین کونسل ایک سو سات سے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں، قانون کے مطابق خواجہ احمد حسان الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے، خواجہ احمد حسان سرکاری اداروں میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں اور حکومت کے پالیسی معاملات بھی چلاتے رہے ہیں، بہت سے اہم حکومتی معاملات پر فیصلے بھی دیئے ہیں، قانون کے مطابق سرکاری عہدے پر رہنے والا شخص دو سال تک کوئی بھی الیکشن نہیں لڑ سکتا لہذا خواجہ احمد حسان کو چیئرمین یونین کونسل کے عہدے سے نااہل قرار دیا جائے، خواجہ احمد حسان کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ احمد حسان اعزازی طور پر سرکاری عہدوں پر رہے ہیں، انہوں نے کوئی تنخواہ اور مراعات نہیں لیں لہذا یہ درخواست خارج کی جائے، عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد خواجہ احمد حسان کی اہلیت اور انہیں میئر بننے سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :