لاہور، پنجاب حکومت نے فروری2017ء میں لاہوریوں کو مخصوص علاقوں میں بسنت منانے کی اجازت دیدی

پیر 5 دسمبر 2016 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت نے فروری2017ء میں لاہوریوں کو مخصوص علاقوں میں بسنت منانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے وزیر تعلیم وسپورٹس رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پتنگ بازی کے باعث درجنوں شہریوں کی ہلاکت کے بعد پتنگ بازی پر پنجاب حکومت نے پابندی لگادی تھی۔

(جاری ہے)

کئی سالوں سے لگی پابندی پر پتنگ بازی کے شوقینوں کا حکومت سے مطالبہ تھا کہ اس کے بارے میں کوئی قانون کو شرائط عائد کردی جائے مگر اس پابندی کو اٹھالیا جائے۔

شہریوں کی خواہش کے مطابق بسنت فیسٹیول کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے اپنی سفارشات حکومت کو پیش کردیں جن کی روشنی میں حکومت نے ماہ فروری2017ء میں شہر کے مخصوص علاقوں میں بسنت منانے کی اجازت دے دی ہے۔ ان مخصوص علاقوں کے بارے میں تاحال کلیئر ناہیں کیا گیا تاہم انہوں نے کہاکہ آئندہ ہفتہ تک بسنت کے حوال یسے ان مخصوص علاقوں کی نشاندہی کردی جائے گی۔ اس کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔(سعید)

متعلقہ عنوان :