مسلم حکمران حرمین کے دفاع کیلئے نور الدین زنگی کا کردار ادا کریں،علماء

دفاعِ حرمین مسلم امہ کا فرض ہے : لیاقت بلوچ،علامہ ممتاز اعوان،زبیراحمد ظہیر،مفتی عاشق حسین حرمین کیخلاف سازشیں تھمی ہیں رکیں نہیں ،مسلم دنیاسعودیہ کا ساتھ دے :جنرل شمیم ،کرنل رائوف مگسی

پیر 5 دسمبر 2016 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) چاروں مسالک ’’اتحاد علماء کونسل ‘‘پاکستان کے زیر اہتمام حرمین شریفین کے تقدس کے تحفظ کیلئے کل جماعتی دفاعِ حرمین کانفرنس جامعہ بیت القرآن سلطان پارک گلبرگ لاہور میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کے علماء ،دینی ،سیاسی وسماجی راہنما لیاقت بلوچ،علامہ ممتاز اعوان،حافظ زبیر احمد ظہیر،مفتی عاشق حسین، مولانا امجد خان،جنرل(ر)شمیم احمد،مولانا عبد الوہاب روپڑی،علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ،مولانا شیخ محمد نعیم بادشاہ،پیر ولی اللہ شاہ بخاری،کرنل (ر)سردار عبد الرئوف مگسی،قاری محمد یوسف احرار،مولانا محمد زبیر عابد، پیر اختر رسول قادری،شکیل الرحمن ناصر،علامہ تنویر الحسن نقوی،قاضی معین الحق علوی،محمد یوسف لودھی ودیگر نے کہا کہ مسلم حکمران حرمین شریفین کے دفاع کیلئے نورالدین زنگی کا کردار ادا کریں علماء نے کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع مسلم امہ کا اہم دینی فرض ہے اور اس فرض کا قرض اتارے بغیر اللہ اور اسکے رسولؐ کی اطاعت و رضا مندی حاصل نہ کی جاسکتی انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کیخلاف یہود و ہندود کی سازشیں تھمی ہیں ختم نہیں ہوئیں آج بھی یہود و ہنود اور انکے آلہ حوثی باغیوں کی شکل میں اپنے ناپاک عزائم جاری رکھے ہوئے ہیں اسلامی ممالک حرمین شریفین کے دفاع کیلئے سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دیں اورپاکستان سمیت تمام مسلم ممالک اپنے فوجی دستے حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودی عرب روانہ کریں مقررین نے کہا کہ حرمین شریفین کے خلاف سازشیں اسلام اور پوری دنیا کے مسلمانوں کیخلاف سازشیں ہیں اور حرمین پر حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ ہے جس سے دنیا کی ایک چوتھائی قوم پونے دو ارب مسلمانوں کے جذبات انتہائی بری طرح مجروح ہوئے ہیںحرمین پر حوثی باغیوں کے حملے سے ہرمسلم کا دل زخمی اور آنکھ اشکبار ہے مسلم امہ کا بچہ بچہ کٹ مرے گا لیکن وہ حرمین شریفین کے تقدس کیخلاف کسی بھی سازش کو ہرگز ہرگز برداشت نہیں کریگا حرمین پر حملہ کرنیوالے شیطان کے پیروکار اللہ تعالیٰ کے غیب و غضب سے ہرگز نہیں بچ پائیں گے اور بیت اللہ پر حملہ کرنیوالوں کا انجام ابراہا کے لشکر جیسا ہوگا اور وہ جلد نشان عبرت بنیں گے ۔

متعلقہ عنوان :