خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر آسٹریلوی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا انعقاد

پیر 5 دسمبر 2016 19:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر آسٹریلوی ہائی کمیشن اور معذور خواتین کے قومی فورم کے زیر اہتمام خصوصی افراد سے متعلق ایک تصویری نمائش منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب مہمان خصوصی تھیں۔ تقریب میں امداد دینے والے اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور خصوصی افراد کی فلاحی تنظیمیں کے نمائندوں نے شرکت کی اور خصوصی افراد کی بحالی کیلئے کوششوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ خصوصی افراد کا عالمی دن ہمیں خصوصی افراد کی زیادہ سے زیادہ مدد کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا بھر کے خصوصی افراد کی مدد کیلئے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔ اس سلسلہ میں آسٹریلیا خصوصی افراد کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے ان کی مدد کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے۔ فورم کی چیف ایگزیکٹو ابیعہ اکرم نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ نچلی سطح پر خصوصی افراد کی تنظیمیں خصوصی افراد کی بحالی کیلئے قائدانہ کردار ادا کریں۔