لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی برطانوی لیبارٹری سے جانچ پڑتال کیخلاف دائر درخواست پر وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا

پیر 5 دسمبر 2016 19:52

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی برطانوی لیبارٹری سے جانچ پڑتال کیخلاف دائر درخواست پر وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے پاکستان فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی درخواست پر برطانوی لیبارٹری آف گورنمنٹ کیمسٹ کو ایپلیٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا درجہ دیدیاہے اور اس حوالے سے وزارت صحت نے ایک ایس آر او بھی جاری کر دیا ہے، اس ایپلیٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو ضلعی سطح پر ہونے والی ادویات کی جانچ پڑتا کا بھی اختیار دیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی طرف سے جاری ایس آر او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پنجاب ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ ادویات کی برطانوی لیبارٹری سے جانچ پڑتال کا اقدام غیرآئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم کیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :