تحریک انصاف نے کینال روڈ کی مجوزہ توسیع کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پیر 5 دسمبر 2016 19:45

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) تحریک انصاف نے کینال روڈ کی ڈاکٹر ہسپتال سے ٹھوکر نیاز بیگ تک مجوزہ توسیع کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست تحریک انصاف کے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ڈاکٹر ہسپتال سے ٹھوکر نیاز بیگ تک کینال روڈ کی توسیع کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبے کی وجہ سے سینکڑوں درخت کاٹے جائیں گے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر ہسپتال سے ٹھوکر تک کینال روڈ کی توسیع کا منصوبہ روکنے کا حکم دیا جائے۔