لاہور،جوڑے پل میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

پیر 5 دسمبر 2016 19:45

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے سپیشل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے جوڑے پل نزد نیو ایئرپورٹ پر غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ نے کارروائی کر تے ہوئے جوڑے پل نزد نیو ائیر پورٹ سے غیر قا نونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروا کر2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :