’’ریسکیو محافظ‘‘ پروگرام کا آغاز حکومتِ پنجاب اور پنجاب ایمرجنسی سروس کا تاریخی فیصلہ ہے،رانا مشہود احمد خان

پیر 5 دسمبر 2016 19:45

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجو کیشن خواجہ سلمان رفیق نے تمام متعلقہ سرکاری محکموں اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کے آئندہ سیزن کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کا آغاز کر دیں اور ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے مائکرو پلاننگ کی خامیوں کو دور کیا جائے۔ اُنہوں نے صوبے کے مختلف اضلاع خصوصاً راولپنڈی میں ڈینگی کی وباء پر قابو پانے پر ڈی سی او راولپنڈی اور سرکاری محکموں کی کاوشوں کو سراہا۔

خواجہ سلمان رفیق نے ڈ ینگی مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر بے نظیر بھٹو ہسپتال ، ہولی فیملی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹروں، نرسز اور پیرا میڈیکس کے جذبہ خدمت کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایم پی اے پیر اشرف رسول ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے سینئر افسران کے علاوہ تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ راولپنڈی ، فیصل آباد ، ملتان ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور اٹک کے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔

ڈی سی اوراولپنڈی نے بتایا کہ اس وقت راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے صرف تین مریض زیر علاج ہیں جن کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور کے بعض علاقوں خصوصاً ڈی ایچ اے سے ڈینگی کے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں تاہم مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہو گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول نے ڈینگی کی صورتحال بارے رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں ڈینگی کی روک تھام کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔