جیکب آباد، خسر ہ کی وبا 7بچے مبتلا، اہل علاقہ پریشان

پیر 5 دسمبر 2016 19:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)جیکب آباد میں خسر کی وبا 7بچے مبتلا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قصبہ فضل محمدخارانی میں خسرہ کی وبا پھیل گئی ہے جس کے باعث علاقے کے معصوم بچے محمد پناہ،ردا بی بی،آنیہ ،توحید،مدثر،فرحین،امینہ سمیت کئی خسرہ کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیںوبا کے باعث گوٹھ کے مکین سخت پریشان ہیں ایسی اطالعات پر محکمہ صحت کی جانب سے قصبہ فضل محمد خارانی میں ٹیمیں بھیجی گئی ہیںرابطہ کرنے پر ڈی ایچ او ڈاکٹر ساون شیخ نے بتایا کہ اس کو ںنوٹیس لیا ہے مذکورہ علاقے میں خصوصی مہم چلائی جائے گی ۔#