حکومت پنجاب کی جانب سے جی پی فنڈکی کٹوتی میں اضافہ ملازمین پر ڈرون حملہ ہے ، پاکستان اری گیشن پاسبان یونین

پیر 5 دسمبر 2016 19:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان اری گیشن پاسبان یونین نے حکومت پنجاب کی جانب سے جی پی فنڈکی کٹوتی میں اضافہ کوملازمین دشمنی قرار دیتے ہوئے اسے ملازمین پرڈرون حملہ قراردیا۔اس سلسلہ میں پاکستان اری گیشن پاسبان یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرشیدچوہان نے کہاکہ حکمرانوں نے اپنی تنخواہوںمیںتو200فیصداضافہ کردیاجبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی بجاے جی پی فنڈکی مدمیں تقریباً200فیصدکٹوتی کردی جسکی وجہ سے ملازمین کی مشکلات میں مزیدکردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ غریب عوام مہنگائی کے باعث ایڑھیاں رگڑرگڑکرمرنے پرمجبورہیں اورحکومتی نمائندگان اپنی تنخواہوں میں سینکڑوں فیصداضافہ اورجی پی فنڈمیں کٹوتی کرکے ان کے زخموںپرنمک چھڑک رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سارادن ملک وقوم کی خدمت کرنے والے مزدوروںاورملازمین کی تنخواہوںمیںبجٹ خسارے اوردیگر بہانے بناکر اضافے نہیں کیاجاتاجبکہ ملک وقوم پربوجھ بننے والے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں پلک جھپکتے ہی اضافہ کردیاگیاہے۔

قوم کوبتایاجائے کہ یہ ارکان اسمبلی ملک وقوم کی کون سی قابل ذکرخدمات انجام دے رہے ہیں۔ ضرورت اس امرکی ہے وفاقی وزرا وارکان پارلیمنٹ کی فوج ظفرموج کوکم کیا جائے اوران کی تنخواہوںمیں کیاجانے والااضافہ واپس لے کرغریب مزدوراورسرکاری ملازمین کودیاجائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب سے اپیل کی کہ وہ جی پی فنڈمیں اضافی کٹوتی کے احکامات کو فی الفورواپس لیاجائے اورتمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوںمیں ارکان پارلیمنٹ کی طرزپر100فیصداضافہ کرے۔