ہونہار طلبہء کے لیے حصول علم کو انکی دہلیز تک پہنچائیں گے، شیخ آفتاب احمد

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں اٹک کے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کو پوار کریں گے، وزیر پارلیمانی امور

پیر 5 دسمبر 2016 19:44

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ اٹک کے ہونہار طلبہء کے لیے حصول علم کو انکی دہلیز تک پہنچائیں گے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں اٹک کے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کو پوار کریں گے انہوں نے یہ بات ہٹیاں اٹک روڈ پر ایک ہزار کنال پر تعمیر کی جانے والی پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رائے نیاز احمد، اٹک کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹرزہیرحسنین ،اسٹنٹ رجسٹرار الطاف حسین سیال ،رجسٹرار ڈاکٹر ثروت ناز مرزا ،پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمان،ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ شاہد علی خان،ڈائریکٹر ورکس سہیل بھٹی،اسٹوڈنٹس ریسورس سینٹر وقاص چوہدری ،ڈین سائینسز ڈاکٹر عبد الشکور،ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات،اے ڈی سی جی اکرام الحق،اسٹنٹ کمشنر فاطمہ بشیرکے علاوہ مسلم لیگ ن کے ضلعی عہدیداران کے علاوہ یونیورسٹی کے طلبہ ء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،وفاقی وزیر نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لیے خطہ پوٹھوہار میں بارانی زرعی یونیوسٹی کا قیام ایک اہم ضرورت اور میری زاتی دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں کہا کہ اس یونیورسٹی میں تعمیرات کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے گا تا کہ وہ طلبہ ء جنہوں نے عارضی طور پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں دو سال مکمل کیے اور اپنی اعلی تعلیم کو جاری رکھ سکیں وفاقی وزیر نے یہاں میڈیکل کالج کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا لج کا قیام بھی میری دیرینہ خواہش تھی تاہم اساتذہ کی کمی کے باعث اس میں مشکلات تو آ سکتی ہیں مگر نا ممکنات کا لفظ میری سیاست میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے یہ تہیہ کر رکھا ہے کہ ملک کو معاشی قوت بنا کر ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں لا کھڑا کریں انہوں نے ایک مرتبہ پھر اٹک کے والدین طلبہ ء سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں اٹک میں رہ کر اپنے والدین کے زیر سایہ مکمل کریں گے انہیں کسی دوسرے اضلاع میںجانے کی ضرورت نہیں ہو گی انہوں نے مذید کہا کہ وہ اٹک کے طلبہ ء کے لیے نیا وزیر اعلی میاں شہباز شریف سے بوائز کالج کے لیے زمین حاصل کر کے تعمیرات کرائیں گے اور موجودہ پوسٹ گریجویٹ کالج کی عمارت کو گورنمنٹ کالج برائے خواتین بنا دیا جائے گا اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رائے نیاز احمد نے اپنے خطبہ استبالیہ میں وفاقی وزیر کو اٹک کے طلبہ ء کے لیے بارانی یونیورسٹی کی صور میں گراں قدر تحفہ دینے پر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ اس بارانی زرعی یونیورسٹی کے لیے ایک ہزار کنال زمین کی خریداری اور اس کی عمارت کے لیے ایک ارب روپے کی خطیر رقم حاصل کرنا کسی معجزے سے کم نہیںانہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی زراعت کو ترقی دینی ہے تو پوٹھوہار دنیا میں ایک نام پیدا کرے گا اور یہ زرعی یونیورسٹی ایک بڑی اہمیت کی حامل ثابت ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :