شریف برادران کی قیادت میں مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں، عرفان مصطفی

حکومت نے ساڑھی3سال کے عرصہ میں ملکی خوشحالی اور ترقی کا سفر عوام کے سامنے ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)

پیر 5 دسمبر 2016 19:41

شورکوٹ چھاؤنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) شریف برادران کی قیادت میں مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں حکومت نے ساڑھی3سال کے عرصہ میں ملکی خوشحالی اور ترقی کا سفر عوام کے سامنے ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے بجلی بحران پر قابو پایا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہاریو سی 59 سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن)کے کونسلرعرفان مصطفٰے نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں عوامی مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں حکومت نے اپنے دورحکومت میں ملکی خوشحالی اور ترقی کا سفر عوام کے سامنے ہے۔

ملک بگڑتی ہوئی صورتحال پر عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیااور بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کروایا مسلم لیگ (ن)کو پوری قوم نے بھاری مینڈیٹ سے منتخب کیا ۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی آواز کو اپنی آواز سمجھتے ہوئے ملکی مسائل حل کئے ۔انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ملک کو مسائل سے آزادی دلانے کیلئے جو حکمت عملی مرتب کی ہے وہ احسن اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :