چولستان میں حالات معمول کے مطابق ہے اور کسی قسم کی خشک سالی نہیں، نعیم اقبال سید

سی ڈی اے ہمہ وقت چولستانیو ں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے،میٹھے پانی کی 290 کلومیٹر کی چار پائپ لائنیں مکمل طور پر فنگشنل ہے، منیجنگ ڈائریکٹر چولستان

پیر 5 دسمبر 2016 19:41

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ترقیاتی ادارہ نعیم اقبال سید نے کہا ہے کہ چولستان میں حالات معمول کے مطابق ہے اور کسی قسم کی خشک سالی نہیں ہے اور سی ڈی اے ہمہ وقت چولستانیو ں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے انہوں نے کہا کہ میٹھے پانی کی 290 کلومیٹر کی چار پائپ لائنیں مکمل طور پر فنگشنل ہے اور 24 گھنٹے ان پائپ لائنوں سے پانی کی فراہمی کی جا رہی ہیں جس کے لیے وافر مقدار میں ڈیزل فراہم کیا جا رہا ہے مذید 4 کروڑ 32 لاکھ روپے مالیت کے خریدے گئے چار بائوزر کے ذریعے چولستان کے دوردراز علاقوں میں پانی کی فراہمی چند روز میں شروع ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب پیکج کے تحت 65 کروڑ سے زائد کی پائپ لائن کڈ والا تا بناں اور 71 کروڑ سے زائد کی خطیر رقم سے موجودہ پائپ لائنوں میں مذید توسیع کے لیے پائپ لائن منصوبہ پر کام جاری ہے اور اس کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ میں ٹینڈرز بھی ہو چکے ہیں اور جلد اس پر کام شرو ع ہو جائے گا اس کے علاوہ 42 کروڑروپے سے زائد کاسوڑیاں واٹر سپلائی منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہیں جس میں کل 12 پائپ لائنیںکے زریعے گریٹر چولستان کے تقریباً80 فیصد علاقہ کو پانی کی فراہمی ممکن ہو گئی ان 12 پائپ لائنوں میں سے 5 پائپ لائنیں مکمل طور پر فنگشنل کر دی گئی ہیں جبکہ باقی بھی جلد مکمل ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والے ان منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد تقریباً پورے چولستان میں پانی کی فراہمی ممکن ہو جائے گی اور چولستان میں خشک سالی کے سائے ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گے

متعلقہ عنوان :