قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے مہمندایجنسی محکمہ صحت کے اکائونٹنٹ ناصرخان اورسابقہ ایجنسی سرجن ڈاکٹردائودخان کوگرفتارکرلیا

پیر 5 دسمبر 2016 19:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے مہمندایجنسی محکمہ صحت کے اکائونٹنٹ ناصرخان اورسابقہ ایجنسی سرجن ڈاکٹردائودخان کوگرفتارکرلیا۔مبینہ طورپورملزمان نے ادویات،یوٹیلیٹی بلز اورکمیونٹی ہیلتھ سنٹرزکے کرایوںمیںخردبردکرکے قومی خزانے کولاکھوںروپے نقصان پہنچایاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابقہ ایجنسی سرجن ڈاکٹردائودخان DDO تھے اوراکائونٹنٹ ناصرخان کی ملی بھگت سے یوٹیلیٹی بلز،ادویات اورکمیونٹی ہیلتھ سنٹرزکے کرایوںمیںلاکھوںروپے خردبردکیئے۔

فاٹاچونکہ پسماندہ علاقہ ہے اسلئے نیب خیبرپختونخوافاٹامیںکرپشن کیلئے روک تھام کیلئے متحرک کرداراداکررہاہے۔ملزمان کی جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے جلدہی انہیںاحتساب عدالت کے سامنے پیش کیاجائیگا۔۔