ڈیڑھ ارب روپے کا نیشنل فرٹیلائزر سکینڈل

ملزم ابو بکر کا نام ای سی ایل میں ہونے کا انکشاف،احتساب عدالت نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد کر دی

پیر 5 دسمبر 2016 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ڈیڑھ ارب روپے کا نیشنل فرٹیلائزر سکینڈل،ملزم ابو بکر کا نام ای سی ایل میں ہونے کا انکشاف،احتساب عدالت نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد کر دی ، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ارب روپے کا نیشنل فرٹیلائزر سکینڈل کے مرکزی ملزم ابو بکر کا نام ای سی ایل میں انکشاف ہو ا ہے ۔

سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ہے اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ نیب نے استدعاکی کہ ملزم عزیز ابو بکر کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، مزید دستاویزات اور شواہد درکار ہیں،ملزم نے اہم فائلوں میں خورد برد کی اور جعلی دستخط بھی کیے ہیں۔

جس پر ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ تین سال لاہور میں بھی چلتا رہا، نیب نے جو انکوائری کرنی تھی کر لی ہے،مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں، ملزم کا نام ای سی ایل میں بھی شامل ہے، بیرون ملک بھاگ کر تو نہیں جاسکتا۔عدالت نے نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈکی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظورکر لیا ہے۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :