شہزادہ ہیری اور گلوکارہ ریحانہ کا ایڈز کا ٹیسٹ مکمل، نتیجہ منفی آگیا

پیر 5 دسمبر 2016 19:39

شہزادہ ہیری اور گلوکارہ ریحانہ کا ایڈز کا ٹیسٹ مکمل، نتیجہ منفی آگیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی گلوکارہ ریحانہ نے ایڈز کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ منفی آیا۔یہ ٹیسٹ بحیرہ کیریبیئن پر واقع جزیرہ بارباڈوس میں ہوا جو دولت مشترکہ کے رکن ممالک میں شامل ہے، دونوں معروف شخصیات کے مطابق ایڈز کے انسداد کا عالمی دن منانے کے لیے یہ ایک مثالی طریقہ تھا۔

(جاری ہے)

شہزادہ ہیری اور آبائی طور پر مذکورہ جزیرے سے تعلق رکھنے والی ریحانہ ان دونوں بارباڈوس کے خود مختاری حاصل کرنے سے متعلق تقریبات میں شریک ہیں ٹیسٹ کے لیے جس دوران خون کے نمونے حاصل کیے جار رہے تھے تو ریحانہ نے مذاق کرتے ہوئے ہیری سے کہا کہ ٹیسٹ اتنا تکلیف دہ نہیں جتنا مجھے بتایا گیا تھا۔

شہزادہ ہیری مملکت متحدہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے دوسرے بیٹے ہیں، ان کی والدہ شہزادہ چارلس کی پہلی اہلیہ ڈیانا سپینسر تھیں،شہزادہ ہیری کا اپنے والد اور بڑے بھائی شہزادہ ولیم کے بعد برطانیہ کے تخت پر براجمان ہونے کی ترتیب میں تیسرا نمبر ہے۔۔

متعلقہ عنوان :