مشرقی انڈونیشیاکے ساحل پر6.0درجے شدت کاشدیدزلزلہ

پیر 5 دسمبر 2016 19:39

مشرقی انڈونیشیاکے ساحل پر6.0درجے شدت کاشدیدزلزلہ
جکارتا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)مشرقی انڈونیشیاکے ساحل سے پرے پیرکو6.0درجے شدت کاشدیدزلزلہ آیا،یہ بات امریکی ماہرین ارضیات نے بتائی ہے ۔تاہم کسی سونامی کاانتباہ جاری نہیں کیاگیاہے اورفوری طورپرکسی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زیرزمین آنے والازلزلہ ماؤمیریجوکہ فلورس میں تعطیل منانے والامقام ہے سے قریباًایک سونوے کلومیٹرشمال مشرق میں مقامی وقت کے مطابق صبح09:13(معیاری وقت0113)بجے 522کلومیٹرکی گہرائی میں آیا۔

انڈونیشیاکے ناگہانی آفات کے ادارے کاکہناہے کہ حکام اس بات کی پڑتال کررہے ہیں کہ آیازلزلے کی وجہ سے کوئی اثرات مرتب ہوئے ہیں ،انڈونیشیامیں بحرالکاہل کے ’’آگ کاشعلہ‘‘جہاں ارضیاتی پلیٹیں آپس میں ٹکڑاتی ہیں واقع ہونے کی وجہ سے آتش فشانی اورارضیاتی جھٹکوں کاباربارسامناکرناپڑتاہے۔۔