آئی جی سندھ کا عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پولیس ٹیم کیلئے 01لاکھ روپے نقد اورر تعریفی اسناد دینے کا اعلان

پیر 5 دسمبر 2016 19:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کے لیئے ایک لاکھ رو پے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری تفصیلات میں بتایاکہ رپورٹ کے مطابق تھانہ شہدادپور کی حدودہنگوروروڈپر پولیس اورڈاکوؤں کے مابین ایک پولیس مقابلے کے دوران بدنام زمانہ ڈاکو پربھو ولد میگھو بھیل ہلاک ہوا جسکے قبضہ سے ایک ریپیٹر بارہ عدد کارتوس اور ایک چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ہلاک ہونیوالا ڈاکو ٹنڈوآلہ یار، مٹیاری، سانگھڑ اور مختلف اضلاع میں قتل، ڈکیتی، رہزنی، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھااور مذکورہ اضلاع میں دہشت کی علامت تھا۔ ڈاکو پربھو ولد میگھو بھیل کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے ۔ #

متعلقہ عنوان :