بسنت کے نام پر خون کی ہولی کھیلنے کی پھر تیاری

فروری کو ایکسپو سنٹر میں بسنت کا عالمی میلہ سجے گا، میلے میں 11 ملکوں نے شرکت کی یقین دہانی کرا دی

پیر 5 دسمبر 2016 19:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) لاہور میں قاتل ڈور کو پھر کھلی چھٹی مل گئی۔ پنجاب حکومت نے آئندہ سال فروری میں بسنت منانے کی اجازت دے دی۔خبردار، ہوشیار، زندہ دلان کے شہر میں بسنت کے نام پر خون کی ہولی کھیلنے کی پھر تیاری ہو گئی۔ پنجاب حکومت نے آئندہ سال فروری میں قاتل ڈور کو پھر سے وار کرنے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

بسنت کمیٹی کے رکن رانا مشہود نے بتایا کہ بسنت کے لیے منظوری دے دی گئی ہے۔ پتنگوں کی بدولت آسمان پر رنگ بکھیرنے کا مرحلہ وار آغاز سب سے پہلے لاہور سے ہو گا جہاں مخصوص علاقوں میں اجازت دی گئی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ ایکسپو سنٹر میں سیاحت کا عالمی میلہ 14 جنوری سے شروع ہو گا جس میں گیارہ ملکوں نے شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :