زرعی یونیورسٹی کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب اور شیخ آفتاب احمد کا عظیم کارنامہ ہے‘شیخ اجمل محمود

پیر 5 دسمبر 2016 18:57

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) لیگی رہنما شیخ اجمل محمود نے کہا ہے کہ اٹک میں زرعی یونیورسٹی کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور شیخ آفتاب احمد کا عظیم کارنامہ ہے۔ تعلیم کے شعبہ میں خصوصی دلچسپی لیکر شیخ آفتاب احمد نے زرعی یونیورسٹی منظور کر وا کر طالب علموں کے دل جیت لیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شیخ اجمل محمو دنے کہا کہ 2013میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورہ اٹک کے موقع پر خادم اٹک شیخ آفتاب احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے زرعی یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ کیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مطالبہ پورا کرتے ہوئے اٹک کیلئے زرعی یونیورسٹی کی منظوری دیتے ہوئے اس کے قیام کی منظوری دے دی ۔انہوں نے کہا کہ شیخ آفتاب احمد نے ہمیشہ اٹک میں تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ زرعی یونیورسٹی کا قیام بھی شیخ آفتاب احمد کا عظیم کارنامہ ہے۔ شیخ اجمل محمو دنے اہم منصوبہ منظور کروانے پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کو خراج تحسین پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :