مسلم لیگ (ن)قومی وصوبائی ممبران، چیئرمینوں کے تعاون سے اٹک کے ضلعی انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی‘حاجی ریاست سدریال

پیر 5 دسمبر 2016 18:57

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ضلعی امیدوار برائے چیئرمین اٹک حاجی ریاست سدریال نے کہا ہے کہ قومی وصوبائی ممبران و چیئرمینوں کے تعاون سے مسلم لیگ (ن) اٹک کے ضلعی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ پارٹی قائدین کے تعاون سے ضلع میں بطور چیئرمین حصہ لیکر اٹک کو ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کرونگا۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے دور میں مثالی ترقیاتی کام ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیدوار برائے چیئرمین اٹک شیخ ناصر محمود ،امیدوار برائے چیئرمین حضرو رئیس ڈار،حاجی احسان خان ،حاجی شیراز خان،طلال بٹ ،سٹی صدر سیٹھ محمد رفیق بھولا ،شیخ سہیل بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ریاست سدریال نے کہا کہ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ایم این اے ملک اعتبار خان ،صوبائی وزراء چوہدری شیر علی،جہانگیر خانزادہ ،ایم پی اے شاویز خان،ایم پی اے ملک ظفر ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ملک آصف علی خان کے تعاون سے ضلع اٹک کا چیئرمینی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قائدین اور چیئرمینوں کے تعاون سے اٹک میں چیئرمین کا الیکشن جیت کر میاں برادران کو تحفہ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت جس طرح ملکی مسائل حل کر رہی ہے اس سے پارٹی کی قوت میں اضافہ ہوا۔ چیئرمین منتخب ہونے کے بعد اٹک میں مسلم لیگ ن کو بڑی قوت بنانا میرا مشن ہو گا۔ حاجی ریاست سدریال نے کہا کہ اٹک میں مسلم لیگ ن کو واضع اکثریت حاصل ہے ۔