منیر پبلک سکول کی دو طالبات نے راولپنڈی بورڈ کے امتحانات میں پوزیشنیں حاصل کرنے پر ساڑھے سات لاکھ روپے کا نقد انعام وصول کر لیا

پیر 5 دسمبر 2016 18:57

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) منیر پبلک سکول اور کالج کی دو طالبات اور ادارے کے سربراہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے راولپنڈی بورڈ کے امتحانات میں پوزیشنیں حاصل کرنے پر ساڑھے سات لاکھ روپے کا نقد انعام وصول کر لیا۔ راولپنڈی بورڈ میں ایف ایس سی کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ نمرا ممتاز کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تین لاکھ روپے کا نقد انعام دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ میٹرک امتحان میں بورڈ کی تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی رطابہ عروج ولد شکیل احمد کو دو لاکھ روپے اور اس ضمن میں منیر پبلک سکول اینڈ کالج کے سربراہ سید منیر حیدر شاہ نے بھی اڑھائی لاکھ روپے کا انعام وزیراعلیٰ پنجاب سے وصول کر لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے منیر پبلک سکول اینڈ کالج کے شاندار نتائج پر سید منیر حیدر شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی اپنے ادارے کی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کریں گے۔