پنجاب حکومت نے تحصیل کلر کہار اورچوآسیدنشاہ میں شکار کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پیر 5 دسمبر 2016 18:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت نے تحصیل کلر کہار اور تحصیل چوآسیدنشاہ میں شکار کی اجازت دے دی اور اس بارے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ممتاز فائونڈیشن جو جنگلی حیات کے حوالے سے ضلع چکوال میں بھرپور کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس نوٹیفکیشن پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے فوری طو رپر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ممتاز فائونڈیشن کے چیئرمین ممتاز خان نے پیر کو ہالینڈ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بے زبان پرندوں اور جانوروں کو ہر طرف شکاری درندے معلوم نہیں کہاں کہاں سے آکر ان کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ماریں گے۔اب جنگلوں میں یا اسلحے کی فائرنگ کی اور پھر ان درندوں کے قہقوں کی آوازیں آ رہی ہوںگی۔یہ مخلوق جو پچھلے کئی مہینوں سے آرام سے رہ رہی تھی۔آج بے خبری میں نہ جانے کتنے پرندے گولیوں کا نشانہ بنائیں گے جہاں ساری دنیا ان کی ختم ہوتی نسل سے پریشان ہے وہاں ہمارے ہاں کے مردہ ضمیر لوگ ان کے شکار کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر رہے ہیں ۔ ممتاز خان نے بتایا کہ وہ جلد پاکستان پہنچ رہے ہیں اور اس نوٹیفکیشن کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :