ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق کاکڑ کا ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی شیراز لطیف سے اظہار تعزیت

پیر 5 دسمبر 2016 18:46

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق کاکڑ نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور انفارمیشن سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل شیراز لطیف کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں ترجمان حکومت نے سوگوار خاندان سے دل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا ء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :