علماء کرام حضور ﷺ کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ مسلمانوں تک پہنچائیں، ڈی سی او

پیر 5 دسمبر 2016 18:42

چیچہ وطنی۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی کااجلاس ڈی سی او شوکت علی خان کھچی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا - اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری تمام بنی نوع انسانوں پر اللہ تعالی کا خاص کرم ہی-انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ حضور ﷺ کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ مسلمانوں تک پہنچائیں تا کہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئی-انہوں نے مزید کہا کہ علماء کرام معاشرتی برائیوں کے خلاف بھی عوام کی رہنمائی کریں تا کہ معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ہو سکے -انہوں نے یقین دلایا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے شرکاء کو انتظامیہ مکمل سہولیات فراہم کرے گی-ڈی سی او نے ٹی ایم اے کوجلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک افسران کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں -انہوں نے کہا کہ جلوسوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی جائے گی تا کہ محبان مصطفی ﷺ بلا خوف و خطر جلوس میں شرکت کر سکیں -اجلاس میں شریک علماء نے یقین دلایا کہ میلا د جلوسوں کے لئے مختص راستوں کے علاوہ کوئی دوسرا روٹ اختیار نہیں کیا جائے گا اور اپنے اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا - اجلاس میںڈی پی اوعاطف اکرام ،چیئر مین پی ایچ اے حاجی احسان الحق ادریس ، علامہ سید ضیاء اللہ بخاری ،مولاناحسن معصومی ،احسان الحق فریدی کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران موجود تھے -قبل ازیںچیئر مین ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ شوکت علی خان کھچی کی زیر صدارت عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میںٹی ایم اے افسران کو جلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی یقینی بنانے ،بجلی کی بلا تعطل فراہمی ،ٹریفک کی روانی بحال رکھنے اور جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی گئی -اس موقع پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ ڈاکٹر خالد عبداللہ نے اجلاس کو بتایا کہ ریسکیو کی گاڑیاں اور عملہ ہر وقت تیار رہے گا اور عید میلاد البنی ﷺ کے حوالے سے تمام متعلقہ افسران و اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں -اجلاس میں متعلقہ تمام محکموں کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی -